جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

آصف زرداری کے بیان سے مایوسی ہوئی: نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ان کی جماعت تصادم کے بجائے مفاہمت میں یقین رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے یہ بیان آج بروز منگل اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سندھ سے تعلق رکھنے والے رہنماوٗں سے ملاقات کے دوران کیا۔

نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ انہیں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے بیان پرمایوسی کا اظہارکیا اور کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کسی ایک جماعت کو نشانہ بنانے کے لئے نہیں ہیں۔

واضح رہے کہگزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری نے ایک خطاب میں کہا تھا کہ وہ مفاہمت نہیں مزاہمت میں یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت تمامتر فیصلے قومی مفاد میں لے رہی ہے اور ان کے مثبت اثرات بھی نظر آںا شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے مثبت سیاسی کلچر کو قومی سطح پر فروغ دیتے رہیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کے لیڈران کو چاہیئے کہ عوام سے رابطے استوار کریں اور انہیں گزشتہ ڈھائی سال کی کاوشوں سے آگاہ کریں۔

ملاقات میں سندھ کی مجموعی صورتحال اور آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور وزیراعظم نے رہنماؤں کو حکم دیا کہ وہ پارٹی کے وفادار کارکنوں کو آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے نامزد کریں۔

اس ملاقات میں وفاقی وزرا پرویز رشید، احسن اقبال، وزیر اعظم کے مشیر جام معشوق علی، آصف کرمانی،ظفر اقبال جھگڑا، ماروی میمن اور نہال ہاشمی سمیت دیگر شریک تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مفاہمت نہیں مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں اور ان کی جماعت بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کا صفایا کردے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں