اسلام آباد: وزیرِاعظم پاکستان میاں نوازشریف آج تاجکستان میں ہونے والے ’’کاسا-1000 پاور پراجیکٹ‘‘ میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم پاکستان نوازشریف آج تاجکستان کے صدر کی جانب سے دی گئی دعوت پر ’’کاسا-1000 پاور پراجیکٹ‘‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے تاجکستان روانہ ہوں گے۔
وزیرِاعظم کے ساتھ دورہ میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیرِ اعظم کے مشیر برائے خارجہ طارق فاطمی اور دیگر سرکاری حکام بھی شامل ہیں۔
وزیرِ اعظم آج تاجک صدر کے ساتھ بھی ملاقات کریں گئے،جس میں باہمی مفادات سمیت ملکی و غیر ملکی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.
یاد رہے 2018 میں مکمل میں ہونے والے اس پراجیکٹ میں پاکستان، تاجکستان، کرغزستان اورافغانستان شامل ہیں، اس پراجیکٹ سے پاکستان کو 1000 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔
امید کی جارہی ہے کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد پاکستان میں جاری بجلی کے بحران میں خاطر خواہ کمی آسکے گی۔