جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

وزیراعظم نواز شریف کل سری لنکا روانہ ہورہے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سری لنکن صدر کی دعوت پرکل 3 روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا روانہ ہورہے ہیں۔

دفترِخارجہ کے ترجمان کی جانب جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف 4 تا 6 جنوری تک سری لنکا کا دورہ کریں گے۔

سری لنکا کے دورے میں وزیراعظم نواز شریف سری لنکن صدر متھری پالا سری سینا سے ملاقات کریں گے اور اس موقع دونوں ممالک کے درمیان کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نواز دورہ سری لنکا کے دوران اہم پارلیمانی، مذہبی اورتجارتی شخصایات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سفارتی تعلقات 1948 میں قائم ہوئے تھے اورتب سے اب تک دونوں ممالک مضبوط تعلقات کے رشتے میں بندھے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں