پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

وزیراعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے ،رینجرز اختیارات پر سرد جنگ کے بعد وزیراعظم کے دورہ کراچی کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک روزہ دورے میں وزیراعظم نوازشریف رینجرز کے اختیارات پر صوبائی حکومت کے تحفظات دورکرنے کے لئے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سمیت کراچی آپریشن کے کپتان قائم علی شاہ سے بھی ملاقات کا امکان ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کراچی دورے کے موقع پر پورٹ قاسم پر کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ اور درآمدہ کوئلے کی جیٹی کا افتتاح کریں گے، پاور پلانٹ چین کے تعاون سے بنایا جا رہا ہے، پاور پلانٹ کا چھ سو ساٹھ میگا واٹ کا پہلا منصوبہ دو ہزار سترہ میں مکمل ہوگا، وزیر اعظم اس کے بعد ایف پی سی سی آئی کی سالانہ ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کریں گے اور کراچی میں امن و امان کی صورت حال کے اجلاس میں شریک کریں گے.

- Advertisement -

اپنے دورے کے دوران نواز شریف چمبر آف کامرس کا بھی دورہ کریں گے اور تاجر برادری سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ سندھ میں رینجرزاختیارات کا معاملہ تعطل کا شکار ہیں، سندھ میں دہشتگردی اور بدعنوانی کے خلاف رینجرز اختیارات کے معاملے نے پیپلزپارٹی کی مفاہمتی پالیسی کو بریک لگادئیےہیں، جب وفاق نے رینجرز سے متعلق سندھ حکومت کی سمری مسترد کی توپیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے مرکزی حکومت کیخلاف نیا محاذ ہی کھول ڈالا۔

خورشید شاہ نے وفاق کے اقدام کو جمہوریت کے لئے خطرہ قرار دے دیا جبکہ ن لیگ کے رہنماؤں نے رینجرز سے متعلق اپنے مؤقف کا بھرپور دفاع کیا ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں