ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ٹیم کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعظم نیوزی لینڈ

اشتہار

حیرت انگیز

ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے، کیوی ٹیم کا خیال رکھنے پر عمران خان کی شکر گزار ہوں۔

جیسنڈا آرڈرن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ میری وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا خیال رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کرکٹ سیریز کے خاتمے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ کھیل کو اس طرح ختم کرنا شائقین کیلئے کتنا مایوس کن ہوتا ہے۔ مجھے اندازہ ہے کہ کھیل کو اسطرح ختم کرنا شائقین کیلئے کتنا مایوس کن ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب برطانوی ہائی کمیشن نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز پر کوئی انٹیلی جنس رپورٹ شیئر نہیں کی۔ ترجمان برطانوی ہائی کمیشن نے واضح طور پر کہا کہ اس طرح کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں : سیکیورٹی خدشات، پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز منسوخ

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کردی گئی ہے، اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ نیوزی لینڈ کی حکومت کا یکطرفہ فیصلہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں