اشتہار

کسی کی دھونس اوردھمکی کوخاطرمیں نہیں لاتے،وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کو فیصلہ کن موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر کی صورت حال اور بھارتی جارحیت پر بلائے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خبطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ 7 لاکھ بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں مسلسل مظالم ڈھا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کرسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سات دھائیوں سے بھارتی مظالم کے خلاف ڈٹی کشمیری قوم کی کمان نوجوانوں نے سنبھال لی ہے جن کے عزم جواں ہیں اورحوصلے بلند ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت نے آزادی کشمیر کی تحریک کو فیصلہ کن موڑ پر لا کر کھڑا کر دیا ہے جس کے بعد کشمیریوں کے جذبہ حریت پسندی میں نئی روح پھونک دی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سات دھائیوں سے قراردادیں موجود ہیں جنہیں آج پھر کشمیریوں کے لہو نے زندہ کردیا ہے لیکن عالمی قیادت سوچے کہ سات دھائیوں سے موجود قراردادوں پر عمل نہ کرنے سے کیا حاصل ہوا؟

وزیر اعظم نے اپنے بھارتی ہم منصب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہاں سے کہا جاتا ہے کہ غربت کے خلاف، بھوک و افلاس کے خلاف اور جہالت کے خلاف جنگ کرتے ہیں تو میں کہتا ہوں کہ غربت و جہالت کے خلاف جنگ گولہ بارود سے نہیں لڑی جاتی جن کھیتوں میں بارود بویا جائے وہاں پھول نہیں کھلتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں