ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

وزیراعظم کی جہانگیر بدر کے گھر آمد، فاتحہ خوانی کی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آج جہانگیر بدر کے گھر ان کے انتقال پر اپل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرنے کے لیے پہنچے ہیں انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ اُن کے صاحبزدے حسن نواز بھی موجود تھے، انہوں نے جہانگیر بدر مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ کچھ وقت گذارا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

دوران گفتگو وزیراعظم پاکستان نے جہانگیر بدر کے صاحبزادوں سے تعزیت کی اور اُن کے والد جہانگیر بدر کی جمہوریت کے لیے بیش بہا قربانیوں اور ضدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور سیاسی ورکز کے لیے جہانگیر بدر کی زندگی کو عملی نمونہ قرار دیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کہا کہ جہانگیر بدر ملک کا قابل فخر اثاثہ تھے وہ اپنی جماعت پیپلز پارٹی کے ساتھ ساتھ مخالف جماعتوں میں یکساں مقبول اور محترم تھے ان کی جمہوریت کے لیے جدو جہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا جہانگیر بدر سے دیرینہ تعلق تھا میں ان نے کی شادی میں بھی شرکت کی تھی وہ صاف، سادہ اور دلیر شخص تھے ان سے جو تعلق تھا وہ ان کے صاحبزادوں کے ساتھ بھی قائم رہے گا۔

واضح رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل اور ذوالفقار علی بھٹو و محترمہ بے نظیر بھٹو کے معتمد ساتھی جہانگیر بدر قضائے الیہ سے چند روز قبل انتقال کر گئے تھے جس کے بعد بلاول بھٹو سمیت ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ان کے گھر آکر تعزیت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں