منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

16 رکنی نگراں کابینہ میں کس وزیر کو کونسا قلمدان ملا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم آفس نے 16 رکنی نگران کابینہ کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس میں کس وزیر کو کونسا قلمدان سونپا گیا، تفصیلات دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے نگران وفاقی کابینہ اور وزراء کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا.

جاری نوٹفیکیشن کے مطابق شمشاد اختر نگران وفاقی وزیر خزانہ، جلیل عباس جیلانی نگران وزیرخارجہ، لیفٹیننٹ جنرل ر انورعلی حیدر نگران وفاقی وزیر دفاع ہوں گے۔

- Advertisement -

سنیٹرسرفراز احمد بگٹی کو نگران وفاقی وزیرداخلہ اور مرتضی سولنگی نگران کو وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کا قلم دان دے دیا گیا۔

احمد عرفان اسلم کو نگران وفاقی وزیرقانون، خلیل جارج نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق، سمی سعید کو نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی، شاہد اشرف تارڑ کو نگران وفاقی وزیر مواصلات، محمدعلی کو نگران وفاقی وزیرتوانائی کا قلمدان سونپا گیا۔

امداد علی سندھی کو نگران وفاقی وزیرفیڈرل ایجوکیشن اور ڈاکٹر ندیم جان کو قومی صحت سروسز کے نگران وفاقی وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

انیق احمد کو نگران وفاقی وزیرمذہبی امور، ڈاکٹرعمر سیف کو وفاقی وزیرآئی ٹی اور جمال شاہ کو وفاقی وزیرقومی ورثہ اور ثقافت تعینات کردیا گیا۔

ایئرمارشل ر فرحت حسین ملک مشیروزیراعظم برائے ایوی ایشن ،احد خان چیمہ مشیروزیراعظم برائے ایسٹیبلیشمنٹ اور وقارمسعود خان کو مشیروزیراعظم خزانہ متعین کیا گیا، مشیران وزیراعظم کا عہدہ وفاقی وزیر کے مساوی ہوگا۔

مشال حسین ملک نگران وزیراعظم کی معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے اور انھیں انسانی حقوق اورویمن امپاورمنٹ کا قلمدان دیا گیا ہے۔

اسی طرح وزیراعظم پاکستان نے رولزآف بزنس، انیس تہتر کی شق چار اور چھ کے تحت سعیدہ عارفہ زہرہ کو وزیراعظم کی نگران معاون خصوصی برائے فیڈرل ایجوکیشن، وائس ایئرمارشل ر افتخار احمد رائو کو نگران معاون خصوصی وزیراعظم برائے میری ٹائم، وصی شاہ کو وزیراعظم کا نگران معاون خصوصی برائے سیاحت، محمدجواد سہراب ملک کو نگران معاون خصوصی وزیراعظم سمندرپارپاکستانیز مقرر کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں