ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

وزیراعظم کا چائنیز کمپنیز کے مسائل جلد حل کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چائنیز کمپنیز کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آج لاہور کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم کی زیرِ صدارت چائنیز کمپنی کی سرمایہ کاری کے سلسلے میں جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال اور وزیر پاور ڈویژن خرم دستگیر نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ چوہدری سالک حسین نے بھی شرکت کی۔ احسن اقبال نے پاک چین کثیر الجہت تعلقات اور سرمایہ کاری مواقع پر بریفنگ دی۔

- Advertisement -

اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ چائنیز کمپنیز کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئےجائیں، سرمایہ کاری منصوبوں کو جلد فعال کرنے کے لیے ہر ممکن سہولت پہنچائی جائے۔

اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے چائنز کمپنیز ملازمین کی سکیورٹی مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں