جمعہ, اپریل 11, 2025
اشتہار

رواں سال پرائیویٹ حج کوٹے میں کمی، وزیراعظم کا فوری انکوائری کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال پرائیویٹ حج کوٹے میں کمی کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال پرائیویٹ حج کوٹے میں کمی پر وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم نےتحقیقات کیلئے3 رکنی کمیٹی قائم کر دی، اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جس میں کہا کہ کمیٹی 3روزمیں رپورٹ تیار کرکےذمہ داروں کاتعین کرے گی ۔ سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ چیئرمین ایف بی آر اور وفاقی سیکرٹری گلگت بلتستان کمیٹی میں شامل ہین۔

وزیراعظم نے سوال کیا وزارت مذہبی امور کی جانب سے بروقت پرائیویٹ حج کوٹہ کیوں حاصل نہیں کیا گیا؟ کمیٹی انکوائری کرے گی، وزارت مذہبی امور کیوں بروقت عملدرآمد نہیں کر سکی۔

خیال رہے پرائیویٹ حج کوٹہ نہ ملنے سے ہزاروں پاکستانی رواں سال حج سے محروم ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں