تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم کا لاک ڈاؤن کے دوران گرفتارغریب افراد کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران گرفتار تمام غریب افراد کو رہا کرنے اور بیرون ملک 40 ہزار پاکستانی مزدوروں کو واپس لانےکی تیاری کے احکامات جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار کیے گئے تمام غریب افراد کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن دیہاڑی دار اور ٹھیلے والوں کو گرفتار کیا گیا ہے انہیں فوری رہا کی جائے۔

وزیراعظم نے بیرون ملک40ہزارپاکستانی مزدوروں کو واپس لانے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم بھی دے دیا، وزیراعظم نے ہدایات دی ہیں کہ بیرون ممالک سے مزدور پاکستانیوں کی واپسی کی تیاری شروع کی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بیرون ملک40ہزارپاکستانی مزدوروں کی آئندہ ہفتے واپسی کا اقدام اٹھایاجائے اور جو پاکستانی مزدور وطن پہنچیں تو واپسی پر انہیں قرنطینہ میں رکھاجائے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خصوصی کمیٹی برائے کورونا کے اجلاس میں کہا تھا کہ پاکستان واپس آنے والوں کی تعداد 40 ہزار تک بڑھ سکتی ہے، تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں واپسی کے منتظر بہت سے پاکستانی روزگار سے محروم ہو چکے ہیں، 16 سو 40 پاکستانیوں کو 12 خصوصی فلائٹس کے ذریعے واپس لایا گیا،ان 16 سو 40 مسافروں میں سے 28 مسافروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

انہوں نے کہا کہ 22 سو 48 پاکستانی اس وقت انڈونیشیا، کینیا، یوگنڈا اور سوڈان میں موجود ہیں، نیپال میں 14 اور مالدیپ میں 4 پاکستانی واپسی کے منتظر ہیں۔ اگلا مرحلہ کل سے شروع ہو رہا ہے جنہیں 9 پروازوں سے لایا جائے گا۔ ان میں بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -