جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیر اعظم کی تقریر نے اپوزیشن کو لاجواب کردیا ، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے 70سال سے پہلے کے بھی اثاثے ظاہر کر دیئے، کہانی اب بہت دور تک جائے گی۔

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے جواب دے کر آج اپنا فرض ادا کردیا، کمیشن میں ایک ایک چیز کا ثبوت دینگے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک مہینے سے اپنی آف شور کمپنی پرخاموش کیوں تھے؟
آف شورکمپنیوں کاسب سے زیادہ تجربہ عمران خان کوہے،عمران خان نے 1983میں آف شورکمپنی بنائی، عمران خان خیرات کے پیسوں سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرتے رہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو کہتے ہیں کہ پیسہ ملک میں لائیں وہ خود لوگوں کے خیرات کے پیسے بیرون ملک بھیجتےرہے 7 ملین ڈالرز کی خیرات کا پیسہ عمران خان نے آف شورکمپنی میں لگایاہواہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر نے اپوزیشن کو لاجواب کردیا، میاں صاحب نے23سالہ ٹیکس کی تفصیلات آج فراہم کر دیں،وزیراعظم نےاسپیکرکوجوفائل دی اس میں23سال کاریکارڈموجود ہے، انہوں نے سات سوالات سے کہیں آگے جاکر جواب دیے، عمران خان بھی اپنے اثاثوں کی تفصیلات پیش کریں۔

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس راہ فرارکے سواکوئی آپشن نہیں تھا، عمران خان نےاپنی آف شورکمپنی چھپاکررکھی تھی، ناک آؤٹ ہونے پراپوزیشن نے واک آؤٹ کیا،اپوزیشن کےپاس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے عمران خان آف شورکمپنی کاجواب نہیں دے سکتے۔

پرویز رشید نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر اور سچ نے جھوٹ کوناک آؤٹ کر دیا، وزیراعظم نے پہلے بھی اپوزیشن کے مطالبے کوتسلیم کیا،وزیراعظم کاپارلیمنٹ میں آنے کا مطالبہ اپوزیشن کا تھا،وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں سچ بیان کیا۔

13101437_10153710084996523_412451244_n

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ افسوسناک بات ہےکہ اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے غیرذمہ داری کامظاہرہ کیا، حکومت اس بات پرآمادہ ہو گئی تھی کہ اپوزیشن کو زیادہ وقت دیا جائے گا، پہلے اپوزیشن چیف جسٹس کی بات کرتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اپوزیشن چار آدمیوں کے ہتھےچڑھی ہوئی ہے،خان صاحب اور شاہ صاحب کو آج بات کرنی چاہئے تھی، اپوزیشن آگ کے ساتھ کھیلنے کی کوشش نہ کرے، اپوزیشن ریڈ لائنز کو عبور نہ کرے۔

سعد رفیق نے کہا کہ پیپلز پارٹی والےتین چار لوگوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں، حکومت نے اپوزیشن کے تمام مطالبات مانے ہیں،چاہتے ہیں کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو، نوئے کی دہائی میں پیپلزپارٹی اورن لیگ نے باری باری ریڈلائنز عبورکی تھیں، انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں کسی طورپربھی واپس نہیں جانا چاہتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں