تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں‌ اضافہ، وزیر اعظم کی دیگر مصنوعات کی قیمتیں‌ برقرار رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے بھیجی جانے والی اوگرا کی سمری کو جزوی طور پر مسترد کردیا۔

اے آر وائی نیوزکو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو جزوی طور پر مسترد کیا۔ واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مین دس روپے تک اضافے کی تجویز دی تھی۔

وزیر اعظم نے اوگرا کی جانب سے بھیجی جانے والی سفارش کو مسترد کیا اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 31 پیسے اضافے کی منظوری دی جس کے بعد نئی قیمت 106 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

اوگرا نے  ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 37 پیسے تک اضافے کی تجویز دی تھی جسے وزیر اعظم نے مسترد کرتے ہوئے صرف ایک روپے 80 پیسے اضافے کی منظوری دی۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 110 روپے 24 پیشے تک پہنچ گئی۔

اوگرا کی جانب سے سفارش کی گئی تھی کہ یکم جنوری سے  پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے 96 پیسے اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

اوگرا کی سفارش وزارت خزانہ کو ارسال کی گئی تھی جس کے بعد وزارت خزانہ نے وزیر اعظم سے مشاورت کی۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔