وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو ملک بھر میں تنظیمی ڈھانچہ مکمل کرکے پارٹی کو مضبوط بنانے کی ہدایت کردی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم سے تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے ملاقات کی جس میں ملک بھرمیں پارٹی کےتنظیمی ڈھانچےکومضبوط اورفعال بنانے پرتبادلہ خیال ہوا۔
عمران خان نے پی ٹی آئی کے صوبائی سیکریٹری جنرلز جلد مقرر کرنے کی ہدایت کی، اس موقع پر ان عہدوں کے لیے مختلف ناموں پر غور بھی کیا گیا۔
ملاقات میں پی ٹی آئی کےمرکزی جنرل سیکرٹری وفاقی وزیراسدعمر کے علاوہ کےایڈیشنل جنرل سیکرٹری عامرمحمود کیانی، پی ٹی آئی
کےپی کےصدرپرویزخٹک، پنجاب کےصدرشفقت، جنوبی پنجاب کےصدرخسروبختیار، سندھ کےصدرعلی زیدی، بلوچستان کےصدرقاسم خان سوری بھی شریک تھے۔
وزیراعظم نے واضح ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے کےتنظیمی ڈھانچےکو مکمل کرکے مضبوط بنایا جائے اور کارکنوں کو متحرک کیا جائے۔