اشتہار

منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب پر آئندہ ماہ فرد جرم عائد ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو 15 جولائی کو طلب کرلیا، فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے سینٹرل کورٹ میں زیرسماعت منی لانڈرنگ کیس کی سماعت پر عدالت نے 15 جولائی کو وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت تمام ملزمان کو طلب کرلیا ہے، آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

عدالت نے مقدمے میں اشتہاری ملزمان سلمان شہباز اور طاہر نقوی کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ گزشتہ دنوں انتقال کرجانے والے مقدمے کے تیسرے اشتہاری ملک مقصود کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کے خلاف اشہاری کی کارروائی جاری رہی اور تمام مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کی جائے گی۔

- Advertisement -

عدالت نے مقدمے کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز ہی اسپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توثیق کردی۔

اسپیشل جج سینٹرل اعجازحسن اعوان نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا اور ان کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 10،10لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی عبوری ضمانت کی توثیق

عدالت نے شریک ملزمان کو 2،2 لاکھ مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو 7 روز میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں