جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

وزیراعظم رمضان پیکیج کے لئے کون سا شارٹ کوڈ استعمال ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کے لئے شارٹ کوڈ جاری کردیا گیا اوروزارت کو موبائل نمبرز کے ساتھ شناختی کارڈ کو میچ کرنے سے متعلق ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے رمضان پیکیج کے حوالے سے اہم احکامات جاری کردیئے، ذرائع نے بتایا کہ پیکیج کے لیے شارٹ کوڈ 9999 استعمال کیا جائے گا، وزارت آئی ٹی شارٹ کوڈ کو رمضان پیکیج کے پیغامات کی تصدیق کیلئے یقینی بنائے گی۔

ذرائع نے کہا کہ وزارت کو موبائل نمبرز کے ساتھ شناختی کارڈ کو میچ کرنے سے متعلق ٹاسک دیا گیا ہے، پیکیج کےلیےاین ٹی سی میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف رمضان پیکیج وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں، پیکیج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقدی دینے کی تجویز ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پیکیج کے تحت فی مستحق خاندان کے لیے ایک بار 5 ہزار روپے مالی امداد کی تجویز ہے، جس کے بجٹ کا تخمینہ 20 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

اس باروزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج یوٹیلیٹی اسٹورزکے ذریعے فراہم نہیں کیا جارہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں