جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج : اس بار عوام کو کتنے ہزار روپے کیش ملے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت مستحق خاندان کیلئے 5 ہزار روپے کی کیش مالی امداد کی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج کی سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

پیکج کے تحت فی مستحق خاندان کیلئے ایک بار 5 ہزار روپے کی کیش مالی امداد کی تجویز ہے۔

وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے بجٹ کا تخمینہ20  ارب50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے اور پیکج کیلئے10ارب روپے وزارت صنعت وپیداوار کے بجٹ سےفراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پیکج کیلئے 2 ارب روپے بی آئی ایس پی کے بجٹ سے دینے کی تجویز سامنے آئی ہے، وزارت خزانہ پیکج کیلئے8  ارب50 کروڑ روپےفراہم کرے گی۔

ریلیف پیکج کے بجٹ میں میڈیا مہم پر اٹھنے والے اخراجات سمیت مالیاتی اداروں کے چارجز، نادرافیس اور دیگر اخراجات شامل ہوں گے، اس بار رمضان ریلیف پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فراہم نہیں کیا جارہا۔

مفت سولر پینل اسکیم میں  درخواست دینے کا طریقہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں