اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے قبل از وقت عام انتخابات کا امکان مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر ملک میں قبل از انتخابات کا امکان مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں وزیراعظم نے قبل از انتخابات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اثاثہ اس لئے قربان نہیں کیا کہ وقت سے پہلے انتخابات کرائیں۔

انہوں نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں پر کہا کہ اسحاق ڈار نے میری اجازت پر صدر سے ملاقاتیں کیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں صدر مملکت اور وزیر خزانہ کے درمیان پانچ ملاقاتیں ہوئیں، ان ملاقاتوں میں ملک کی معاشی صورت حال سمیت سیاسی صورت حال بھی زیر غور آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مشکل حالات سے نکلنے کا واحد حل ‘ فوری الیکشن’ ہے، عمران خان

ذرائع کا دعویٰ تھا کہ صدر مملکت نے بھی وزیر خزانہ سے قبل از انتخابات پر گفتگو کی تھی جس پر اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ملک کے معاشی حالات اس کے متحمل نہیں کہ عام انتخابات کرائیں جائے۔

ان اہم ترین ملاقاتوں پر مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں تاہم آج وزیراعظم کے بیان نے معاملات کو واضح کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں