ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

اسحٰق ڈار اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی سے برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی کے اختیارات واپس لے لیے۔ کمیٹی کی سربراہی اب وزیر اعظم خود کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم نے اسحٰق ڈار کو ای سی سی کی سربراہی سے برطرف کردیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی اب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی خود کریں گے۔ کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

وزیر اعظم کے فیصلے کے بعد وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کمیٹی میں بطور رکن شامل ہوں گے اور وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں کمیٹی کی سربراہی بھی کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق بطور وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا رویہ دوسرے وزار خصوصاً وزیر اعظم کی طرف بہت جارحانہ تھا۔ اسحٰق ڈار نے ایل این جی درآمد کا معاملہ بھی نظر انداز کیا تھا۔

کمیٹی کے بیشتر اجلاسوں میں وزارت پیٹرولیم کی تجاویز کو بھی خاطر میں نہیں لایا جاتا تھا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو بھی نااہل قرار دیا گیا تھا۔


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں