جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

پنجاب اور خیبر پختونخوا کی بیوروکریسی سے سہولتوں کی تفصیلات طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کی جانب سے وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی بیوروکریسی سے سہولتوں ، رہائش گاہوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی ملک کی بیوروکریسی پر خاص نگاہ ہے، وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹریز کو تفصیلات کے لیے خطوط ارسال کر دیے گئے۔

وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کی جانب سے سرکاری گیسٹ ہاؤسز، بنگلوز اور سرکٹ ہاؤسز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، اس سلسلے میں ارسال کیے گئے خطوط کے ساتھ ایک پروفارما بھی بھجوایا گیا ہے۔

- Advertisement -

صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو بھجوایا گیا پروفارما شہر، علاقے، گھر، سالانہ منافع، آمدن اور اخراجات کی تفصیلات پر مشتمل ہے۔

پروفارما سرٹیفکیٹ پر کمشنر، سیکریٹری یا چیف کمشنر کے دستخط کے ساتھ وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ بھجوائے جائیں گے۔


مزید پڑھیں:  پنجاب اور سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پراکھاڑ بچھاڑ، 30 سے زائد اعلٰی افسر تبدیل


واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اور سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کرکے 30 سے زائد اعلیٰ افسر تبدیل کردیے گئے ہیں، وزیرِ اعلیٰ سندھ کے بہنوئی اور سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ کے داماد کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب اور سندھ میں سنیئر بیوروکریٹس کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے ہوئے ہیں، تبدیل ہونے والوں میں سندھ کے با اثر ترین افسران بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں