اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

وفاقی حکومت کے حجم اور اخراجات میں کمی کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت کے حجم اور اخراجات میں کمی کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے کےحجم اور اخراجات میں کمی لانے کے معاملے پر اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دے دی گئیں۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، کمیٹی وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔

- Advertisement -

کمیٹی حکومت کے حجم میں کمی کے حوالے سے عوامل کا جائزہ لے گی اور وفاقی حکومت کے امور کے حوالے سے ایک ڈھانچہ تجویز کرے گی۔

کمیٹی انسانی وسائل کے بہتر استعمال کیلئے ٹھوس لائحہ عمل دے گی اور 75 دن کے اندر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کو حکومتی اخراجات کم کرنے سے متعلق تشکیل کردہ کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی تھی۔

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ میں قلیل مدتی اور وسط مدتی سفارشات پیش کیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کی گئی رپورٹ میں کمیٹی نے کچھ سرکاری اداروں کو بند کرنے، کئی اداروں کو ضم کرنے اور کچھ اداروں کو صوبوں کے حوالے کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں