اشتہار

وزیراعظم نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کااستعفیٰ منظورکرلیا، ذرائع نے کہا ہے کہ آفتاب سلطان پرعمران خان کیخلاف کیسز بنانے کیلئے دباؤ تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم نےآفتاب سلطان کااستعفیٰ منظور کرلیا۔

یاد رہے چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ، ذرائع نے بتایا تھا کہ انہوں نے ذاتی وجوبات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے اور وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا تھا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کے اختیارات کم ہوگئے تھے اور چیئرمین نیب آفتاب سلطان کو نیب کے اختیارات میں کمی پر تحفظات تھے۔

یاد رہے 21جولائی کو آفتاب سلطان چیئرمین نیب کےعہدے پر نامزد ہوئے تھے۔

خیال رہے آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس سے تھا اور وہ پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں، ان کا نام پیپلز پارٹی نے تجویز کیا تھا۔

آفتاب سلطان مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی دورمیں انٹیلی جنس بیوروکےسربراہ رہے، پرویزمشرف دور حکومت میں آفتاب سلطان ڈی آئی جی سرگودھا تعینات رہے اور پرویزمشرف دورمیں ہی آفتاب سلطان کو معطل کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں