جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

2022-23 میں ہم نے سیاست کو داؤ پر لگایا اور ریاست کو بچایا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دوہزار بائیس تئیس میں ہم نے سیاست کو داؤ پر لگایا اور ریاست کو بچایا، ریاست نہ بچاتے تو پھر کہاں کا بجٹ اور کہاں کی سیاست۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے توانائی سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23-2022میں ہم سب نے ملکر ریاست کو بچایا سیاست کو داؤ پر لگایا، ریاست کو نہ بچایا ہوتا تو پھر کہاں کا بجٹ اورکہاں کی سیاست، اللہ کا شکر ہے پاکستان دیوالیہ ہونےسے بچ گیا اور وہ مرحلہ گزرگیا.

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پچھلےدورمیں سیاست چمکانے کیلئے بڑےبڑےبول بولےگئے وعدےکئےگئے، کہاگیا تھا کہ 90دن میں پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہوجائے گا لیکن کرپشن کا خاتمہ تو دور بلکہ اتنے بڑے بڑے اسکینڈل آئے جو سب کےسامنے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ ماضی میں چینی اور گندم کو پہلے ایکسپورٹ پھر امپورٹ کیاگیا،ماضی کےدور میں حلقہ یاراں کی جیبیں بھری گئیں، کہا گیا پاکستان سے لوٹا گیا 300ارب روپے لیکر آئیں گے ، لوٹی دولت کا ایک دھیلا بھی نہ آیا بلکہ برطانوی ادارےکےتعاون سے 190ملین پاؤنڈ پاکستان آئے، عوام نے دیکھا کس طرح ہیراپھیری سے 190ملین پاؤنڈپر ہاتھ صاف کئے گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے نوازشریف کی قیادت میں عوامی خدمت کا تہیہ کررکھاہے، ہم نے عوام کےسامنے کسی غلط بیانی سے کام نہیں لیا، 76سال کےنتیجے میں درپیش ہمالیہ نما کےچیلنجز کا مقابلہ کررہےہیں اور کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان طرح طرح کی باتیں کی گئیں کہ آئی ایم ایف سےملکربجٹ بنایاہے، کیا اس میں کوئی بات رازکی ہےکہ آئی ایم ایف سےایک اورپروگرام کرنےجارہےہیں ، اس سےپہلےایک لیڈرنےکہاتھامرجاؤں گاآئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، اس کےبعدآئی ایم ایف کےپاس گئےپھراسی پروگرام کوسیاست کی نذرکردیاگیا۔

شہباز شریف  نے کہا کہ دنیامیں تیل کی قیمتیں آسمانوں پرجارہی تھیں، ماضی میں بجٹ میں کوئی گنجائش نہیں تھی قیمتیں کم کرکےخزانےکونقصان پہنچایاگیا، نوازشریف نےہمیشہ دل کی گہرائیوں سےقوم کی خدمت کی ہے۔

وزیراعظم نے مزید بتایا کہ کل بلوچستان حکومت کے ساتھ معاہدہ کیا، بلوچستان میں28ہزارکےقریب ٹیوب ویل کنکشن ہیں، وہ بجلی استعمال کر رہے تھےلیکن بل ادانہیں کررہےتھے، تقریباًسالانہ 80سے90ارب روپے وفاق کو نقصان ہوتا تھا، گزشتہ10سال میں قومی خزانے کے 500ارب روپے تباہ ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور بلوچستان حکومت نے ملکر 28000ٹیوب ویلز کنکشن کاٹنےکافیصلہ کیا ہے، ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر 55ارب خرچ ہوں گے ، سالانہ 70سے80ارب روپے کا خسارہ قومی خزانہ برداشت کرتا تھا جو اب ختم ہوجائے گا۔

وزیراعظم نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ شمسی توانائی سے سستی بجلی پیداہوگی ،کسان کی لاگت میں بے پناہ کمی آئے گی ، شمسی توانائی سے ٹیوب ویلز چلانے کا ماڈل پاکستان کےدیگر حصوں میں بھی شروع کریں گے، پاکستان میں 10لاکھ ٹیوب ویلز ایسے ہیں جو تیل سے چلتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ٹیوب ویلزچلانے کیلئے ساڑھےتین ارب ڈالر کی لاگت سے امپورٹڈ تیل منگوایاجاتاتھاجوقومی خزانے پر بوجھ ہے، ہم نے بتدریج تیل پرچلنےوالے ٹیوب ویلز کیلئے ماڈل بناناہے،کسانوں کو قرضہ بھی دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں