اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اوگرا کی سمری مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
شہباز شریف نے اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔
خیال رہے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھجوائی تھی، حکومتی ذرائع نے بتایا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات مزیدمہنگی ہونے کا امکان موجودہے
ذرائع کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 23 روپے 3 پیسےفی لیٹر اور لائٹ ڈیزل پرفی لیٹر 8 روپے 8 پیسے سبسڈی دی جارہی ہے جبکہ حکومت پہلے ہی پیٹرول پرفی لیٹر سبسڈی 9 روپے 32 پیسے برداشت کررہی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے مٹی کے تیل پر سبسڈی ختم کردی تھی جبکہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی زیرو ہے۔
خیال رہے گذشتہ ماہ شہباز حکومت پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے کا اضافی کرچکی ہے۔