پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس سے بری کرنے والے سابق جج پر مہربان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے منی لانڈرنگ کیس سے بری کرنے والے جج کو ریٹائر ہوتے ہی عہدے سے نوازتے ہوئے انفارمیشن کمشنر تعینات کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس سے بری کرنے والے سابق جج پر مہربان ہوگئے اور ریٹائر ہوتے ہی عہدے سے نواز دیا۔

وزیراعظم نے سابق جج اعجاز حسن اعوان کو انفارمیشن کمشنر تعینات کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اعجاز حسن کی تنخواہ اور مراعات ایم پی اسکیل ٹو کے مساوی ہوں گی اوران کی تعیناتی فوری نافذ العمل ہوگی، انفارمیشن کمیشن اطلاعات تک رسائی کاکمیشن ہے۔

خیال رہے اعجازحسن اعوان نے شہبازشریف اورحمزہ شہباز کو 16 ارب کے کیس سے بری کیا تھا۔

اعجاز حسن اعوان خصوصی عدالت سینٹرل کے جج رہے ہیں اور کچھ عرصہ پہلے ریٹائر ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں