اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

وزیراعظم کی آبی ریلے میں پھنسے لوگوں کے انخلا پر رینجرز اور ریسکیو 1122 کی پذیرائی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آبی ریلے میں پھنسے لوگوں کے انخلا پر رینجرز اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا خراجِ تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آبی ریلے میں پھنسے لوگوں کے انخلا پر رینجرز اور ریسکیو 1122 کی پذیرائی کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ شکرگڑھ میں خواتین اوربچوں سمیت درجنوں افراد کی جان بچائی گئی، پاکستان کے فرض شناس سپوتوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے ریسکیواداروں کو ممکنہ سیلابی صورتحال سےنمٹنے کیلئے فول پروف انتظامات اور لوگوں کی آگاہی سمیت بر وقت انخلا کی تیاریوں کی بھی ہدایت کردی۔

یاد رہے شکر گڑھ کے سرحدی علاقے میں پنجاب رینجرزاور ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے مشترکہ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سیلابی ریلے میں پھنسی خواتین اور بچوں سمیت دو سو تینتیس لوگوں کو با حفاظت نکال لیا تھا۔

دھان کی کاشتکاری کے دوران یہ افراد بھارت کی جانب سےآنیوالےسیلابی ریلےمیں پھنس گئے تھے، سیلابی ریلے میں پھنسے افراد نے ریسکیو ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔

پنجاب رینجرزکی ریسکیو ٹیم کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنےکیلئے متاثرہ علاقےمیں اب بھی موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں