پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس : قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر شرکاء کو اعتماد میں لیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں شرکاء کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج 11بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا ، وزیراعظم شہباز شریف کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں ملک کی سیاسی داخلی اور معاشی صورتحال زیرغور آئے گی اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال سمیت چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو سرمایہ کاری بورڈ ریگولیٹری قواعد پر بورڈ آف انویسٹمنٹ کی بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ ہارڈ شپ کیٹیگری بارے ایک دوا کی منظوری بھی دے گی جبکہ 20 ادویات میں کمی کے حوالے سے منظوری لی جائے گی

ارکان پارلیمنٹ کی سال 2020ء کی ٹیکس ڈائریکٹری کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں