پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا ترکیہ میں زلزلے سے نقصانات پر اظہار افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے سے نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا پاکستان اپنے برادر ملک کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترکیہ میں زلزلے سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترکیہ حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارتعزیت کیا۔

وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سےہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں ترکیہ حکومت اورعوام کے ساتھ ہیں، پاکستان اپنےبرادرملک کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سےتباہی کے بڑھتے واقعات خطرے کی گھنٹی ہے،موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کسی ایک ملک یاخطے تک محدود نہیں۔

خیال رہے ترکیہ میں شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 76 افراد جاں بحق ہوئے اور کئی عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں۔

ترک میڈیا کے مطابق کہ ترکیہ میں زلزلہ صبح 4 بجکر 17 منٹ پر آیا اور زلزلے کے جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کئے گئے۔

اہم ترین

مزید خبریں