منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

عمران خان نے سیاسی کلچر کو زہر آلود کردیا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست نےمعاشرے کو تقسیم اور ریاستی اداروں کو کمزورکیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو احتساب کےنام پرانتقام کانشانہ بنایا گیا، عمران نیازی نوازشریف کو سیاسی منظرنامے سے ہٹانے کی مہم کاحصہ تھے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ عمران خان نے دو ہزار تیرہ سےملک کوانتشار اورافراتفری کاشکارکیاہواہے، اس کی سیاست نےمعاشرے کو تقسیم اورریاستی اداروں کوکمزورکیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے منفی طرزعمل نےسیاسی کلچرکوزہرآلود کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں