اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کی ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں تجارت کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف نے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں تجارت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ترکی کےساتھ تجارتی تعلقات کو سنجیدگی سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی پاکستان بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی پاکستان بزنس کونسل سےخطاب میرے لئے اعزاز ہے، گزشتہ رات ترکی کےتاجروں سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں تجارت کی دعوت دیتے ہیں، ترک تاجروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا کورونا اور یوکرین تنازع کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہے، پاکستان اورترکی نے ہرمشکل وقت میں ایک دوسرےکاساتھ دیا ، ترکی نے زلزلے ،سیلاب اور دیگر قدرتی آفات میں پاکستان کا بھرپورساتھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی کیساتھ تجارتی تعلقات کو سنجیدگی سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش کررہےہیں، دونوں ملکوں کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے مواقع موجودہیں، پاکستان اور ترکی زبانیں مختلف ہیں مگر ثقافت ایک ہی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں ترکی کے تجربات سے استفادہ کرناچاہتاہے، توانائی شعبے میں ترک سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں