اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صدر اور وزیراعظم کے جہازوں کیلئے 1.8 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کر لی۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق اجلاس میں 7 رکنی ایجنڈے کی سمری منظور کی گئی۔
پاسکو کے ذخائر سے گندم کی فراہمی کی سمری منظور کی گئی۔ پاسکو امپورٹڈ اور مقامی گندم سے ملکی ضروریات پوری کرے گی۔
- Advertisement -
وزارت تجارت کےلیے 22کروڑ روپے کی گرانٹ منظور ہوئی۔
صدر اور وزیراعظم کے جہازوں کیلئے 1.8 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ جب کہ وزیراعظم آفس کی اسٹاف کالونی کے لیے بھی 25کروڑ کی خصوصی گرانٹ منظور کی گئی۔
اجلاس میں ای پاسپورٹ کی تیاری کےلیے 2.9 ارب روپےکی گرانٹ اور نیب کےلیے 37 کروڑ روپےکی گرانٹ منظور کی گئی۔
ایمرجنسی ہاؤسنگ پراجیکٹ کےلیے 30ارب روپےکی گرانٹ منظور کی گئی۔