منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وزیراعظم سے ملاقات : ترکیہ کی معروف کمپنی لیماک ہولڈنگز کی چیئرپرسن جلد پاکستان کا دورہ کریں گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترکیہ کی معروف کمپنی لیماک ہولڈنگز کی چیئرپرسن اوزدمیر پاکستان میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، وزیر اعظم سے ترکیہ کی معروف کمپنی لیماک ہولڈنگز کی چیئرپرسن ایبرو اوزدمیر کی ملاقات ہوئی۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، طارق فاطمی، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات میں پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر، سیاحت اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری پر گفتگو کی گئی، اوزدمیر پاکستان میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔

لیماک ہولڈنگز کی چیئرپرسن کے دورے کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری کو بڑھانے میں تعاون کے لئے مشترکہ منصوبوں کو حتمی شکل دینا ہے۔

اوزدمیر نے شہباز شریف سے گلوبل انجینئرنگ گرلز پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلات بھی شیئر کیں، گلوبل انجینئرنگ گرلز پراجیکٹ خواتین انجینئرز کو تعلیم، رہنمائی اور مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

لیماک ہولڈنگز کی چیئرپرسن نے بتایا کہ منصوبہ تعلیم، سائنس ، ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور ریاضی میں خواتین کو تجربہ فراہم کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں