اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

وزیر اعظم نے حمزہ شہباز کے اعلان کو خوش آئند قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے حمزہ شہباز کے مفت بجلی کے اعلان کو خوش آئند قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ماہانہ 100 یونٹس تک استعمال پر بجلی کی مفت فراہمی خوش آئند ہے۔

انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ غریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے، معاشی حالات بہتر ہوتے ہی ہم عوام کو مزید سہولتیں فراہم کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے میں ضمنی انتخاب سے قبل بجلی پر ریلیف دیتے ہوئے گزشتہ 6 ماہ میں 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

حمزہ شہباز نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو پنجاب حکومت نہ صرف مفت بجلی دے گی بلکہ انھیں ایک مدت کے اندر سولر پینل بھی دیا جائے گا۔

پنجاب میں ضمنی الیکشن سے قبل حمزہ شہباز کا بجلی پر ریلیف دینے کا اعلان

حمزہ شہباز نے کہا کہ ریلیف کا سلسلہ جو سستے آٹے، دوائیوں سے شروع ہوا، اب مفت بجلی تک آ پہنچا ہے، اگست میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے بل پنجاب حکومت ادا کرے گی، ہم چاہتے ہیں آنے والے سالوں میں ان غریبوں کو مفت بجلی ملے، مفت بجلی منصوبے کے لیے 100 ارب روپے رکھے ہیں، اس سے 90 لاکھ خاندان ایک سال کے اندر مستفید ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں