جنیوا : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں عالمی برادری کی اظہار ہمدردی سے بہت متاثر ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا نے کل دیکھا کس طرح قومیں یکجہتی کے اظہار میں اکٹھے ہوتی ہیں ، قومیں مصیبت زدہ انسانیت کوالمیے سے نکالنے کی شراکت کا نمونہ بن سکتی ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنیوا کانفرنس میں عالمی برادری کی اظہار ہمدردی سے بہت متاثر ہوا، ہم ایک ساتھ ملکر زندگیوں اور امیدوں کو دوبارہ بنائیں گے۔
The world witnessed yesterday how the nations can come together in a show of solidarity to create a model of win-win partnership to lift suffering humanity out of tragedy. I was deeply moved by the compassion on display at Geneva Conference. Together we will rebuild lives & hopes
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 10, 2023
گذشتہ روز جنیوا کانفرنس میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے ساڑھے آٹھ ارب ڈالر سے زائد امداد کا وعدہ کیا گیا۔
کانفرنس سے خطاب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر محمد الجاسر نے تین سال میں چار اعشاریہ دو ارب ڈالر امداد دینے کا وعدہ کیا۔
عالمی بینک نے دو ارب ، ایشیائی ترقیاتی بینک اور سعودی عرب نے مزید ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا جبکہ ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور گرین کلائمٹ فنڈز نے بھی ایک ارب ڈالرمختص کیے۔
یورپین کمیشن کی صدر نے پانچ سوملین یورو اور فرانسیسی صدر نے دس ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا جبکہ چین اور امریکا مزید سو ملین ڈالر دیں گے۔