اشتہار

وزیراعظم نے پاک ایران بجلی ترسیلی منصوبے کے افتتاح کو تاریخی قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشین: وزیراعظم شہباز شریف نے پاک ایران بجلی ترسیلی منصوبے کے افتتاح کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا پاکستان ایران کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان گبد پولان بجلی ترسیلی منصوبے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا، کوئی شک نہیں کہ ایران اور پاکستان برادرملک ہیں۔

- Advertisement -

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران محبت،اخوت،ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، پاکستان اور ایران کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے، قابل احترام بھائی ایرانی صدرکادل کی گہرائی سےشکرگزار ہوں، ایرانی صدر نے محبت و اخوت کے پھول برسائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج پیشن مند مارکیٹ کا افتتاح کیا، مزید 6 مارکیٹس بنائی جائیں گی ، اس نظام سے پورے خطے میں خوشحالی و ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اورپاکستان کے تجارتی روابط میں یہ سنگ میل ہے، 100میگاواٹ کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کیا، منصوبے سے گوادر کے شہری مستفید ہوں گے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ منصوبہ کئی سال سے التوار کا شکار تھا، ایرانی صدر کا شکریہ کہ انہوں نے منصوبے پر ذاتی دلچسپی لی، دیر آئید درست آئید۔

وزیراعظم روز دیا کہ پاکستان اور ایران میں بجلی،پٹرولیم کے منصوبوں میں بے پناہ گنجائش ہے، ایرانی صدر سے شمسی توانائی منصوبے سے متعلق بات کی ہے، بہت جلد اپنی ٹیم ایران جائے گی اورایران سےبھی ٹیم تشریف لائے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان اسلامی، اخوت، محبت کے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، ہماراباہمی تعاون اس محبت اور رشتے کی عکاسی نہیں کرتا، 1947میں پاکستان آزادہواتوسب سے پہلے ایران نےپاکستان کو تسلیم کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کا بارڈر سلامتی کی علامت ہے، بارڈر سیکیورٹی کے حوالے سے کسی کو کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے، بارڈر سیکیورٹی کے حوالے سے ایرانی صدر کی تجویز پر مناسب اقدامات کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں