پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر : وزیر اعظم آج شارٹ لسٹ کیے گئے نام آصف زرداری کے سامنے رکھیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اعظم شہباز شریف آج نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے شارٹ لسٹ کیے گئے نام آصف زرداری کے سامنے رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے حمزہ شہباز کے نمائندے ملک احمد خان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے ناموں پر مشاورت ہوئی۔

ملاقات کے بعد ملک احمد خان نے بتایا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے وزیر اعظم سے مشاورت مکمل کر لی ہے ، وزیر اعظم آج شارٹ لسٹ نام آصف زرداری کے سامنے رکھیں گے۔

حمزہ شہباز کے نمائندے کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سے مشاورت کے بعد شام تک 3نام گورنر کو بھجوا دیں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھجوائے گئے ناموں پر زیادہ اعتراض نہیں۔

انھوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے نام اتحادیوں سے بغیرمشاورت بتانا مناسب نہیں، نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے جو بھی نام فائنل ہوں گے، باہمی مشاورت سے ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں