اشتہار

وزیراعظم نے کینیائی صدر سے رابطے میں ارشد شریف کے قتل کا معاملہ اٹھایا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر سے رابطے میں کینیا میں قتل ہونیوالے صحافی ارشد شریف کا معاملہ اٹھاتے ہوئے مزید تعاون کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کینیا کے صدر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے کینیا کیساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کینیا صدر کے ساتھ قتل کیے گئے معروف پاکستانی صحافی شہید ارشد شریف کا معاملہ اٹھایا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ارشد شریف کے کیس کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

شہباز شریف نے کینیا کی جانب سے تحقیقات کے دوران مزید تعاون کی درخواست کی اور پاکستانی تحقیقاتی ٹیموں کواب تک فراہم کیےگئے تعاون پرکینیا کے صدرکا شکریہ بھی ادا کیا۔

کینیا کے صدر نے شہبازشریف کو اس معاملے میں مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں