تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’ریاست اپنی رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی‘

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست اپنی رٹ چیلنج کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے گزشتہ روز طویل غور وخوض کے بعد بڑے فیصلے کیے ہیں۔ اس میں ایک فیصلہ یہ بھی ہے کہ ریاست اپنی رٹ چیلنج کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اقتصادی روڈ میپ معیشت کو بحال اور لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا تھا جس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثٖیق کرتے ہوئے کئی اہم فیصلے کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’معیشت پر ابہام پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے‘ سلامتی کمیٹی اجلاس میں‌ اہم فیصلے

اجلاس میں سوشل میڈیا پر ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کا جائزہ لیا گیا اور معیشت پر ابہام پھیلانے والوں ‌سے سختی سے نمٹنے کی تجویز دی گئی۔

Comments

- Advertisement -