تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

’معیشت پر ابہام پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے‘ سلامتی کمیٹی اجلاس میں‌ اہم فیصلے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سوشل میڈیا پر ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کا جائزہ لیا گیا اور معیشت پر ابہام پھیلانے والوں‌سے سختی سے نمٹنے کی تجویز دی گئی۔

سلامتی کمیٹی اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور چیف آف ایئر اسٹاف، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے سمیت عسکری و سول حکام اور وفاقی وزرا شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی تجویز دی گئی جبکہ معیشت پر ابہام پھیلانے والوں سے بھی سختی سے نمٹنے کی تجویز زیر غور آئی۔

اجلاس میں اداروں کو ہدایت دی گئی کہ معیشت کو نشانہ بنانے والے سوشل اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، کالعدم ٹی ٹی پی گروپس کی پرتشدد کارروائیوں پر سخت کارروائی کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دہشت گردی، تخریب کاری میں بھارت سمیت دیگر ملک دشمنوں کے کردار پر بھی غور کیا گیا جبکہ ملک دشمن عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی تجویز بھی دی گئی۔

سلامتی کمیٹی کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں امن کو خراب نہیں کرنے دیا جائے گا، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے لیے صوبوں سے مشاورت بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ نیکٹا کے کردار کو موثر بنایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -