اشتہار

وزیراعظم نے 14 معاونین کی بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

سلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے 14 معاونین کی بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کرلی، معاونین خصوصی نے عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کرنے کے خواہش ظاہر کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے 14 معاونین کی بلامعاوضہ کام کرنےکی درخواست منظور کرلی۔

اس حوالے سے وزیراعظم پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر سید توقیر شاہ کے دستخط سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

معاونین خصوصی میں شزہ فاطمہ ،حافظ عبدالکریم، جنید انور چوہدری ، شیخ فیاض الدین،رومینہ خورشید ، رانا مبشر شامل ہیں۔

دیگر درخواست گزاروں میں صادق افتخار، ملک احمد خان، روبینہ عرفان، ملک عبدالغفار ، شاہجہاں یوسف،فہدہارون، سابق سفیر محمد صادق ،نعمان لنگڑیال بھی شامل ہیں۔

معاونین خصوصی کاکہناتھا کہ وہ عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

وزیراعظم کو 14 معاونین خصوصی نے بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست کی تھی ، درخواست گزاروں نے وزیراعظم سے کہا تھا کہ وہ بلامعاوضہ خدمات انجام دیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں