اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج نیو یارک پہنچیں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج لندن سےنیو یارک پہنچیں گے ، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےسالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
امریکا میں قیام کے دوران بنگلہ دیش،مالدیپ اورترکیہ کےسربراہان سےملاقاتیں شیڈول ہیں جبکہ وزیراعظم آئی ایم ایف اورورلڈبینک کے سربراہان سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم جنرل اسمبلی میں شریک سربراہان کے اعزاز میں امریکی صدر کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے اور 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم کی جانب سے خطاب میں فلسطین ،کشمیر،افغانستان اوردہشت گردی کےایشوزکواجاگرکیاجائےگا جبکہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال سےمتعلق خطاب میں نکات شامل ہوں گے
دورے کے دوران وزیراعظم امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔