پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی اداکار فردوس جمال کو علاج معالجے کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فردوس جمال کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کی دعا کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کے نامور اداکار فردوس جمال کو ٹیلیفون کیا انہوں نے کینسر کے مرض میں مبتلا اداکار کی مزاج پُرسی کی۔

وزیراعظم نے فردوس جمال سے اُن کی صحت اور علاج معالجے سے متعلق تفصیلات حاصل کیں، انہوں نے فردوس جمال کو علاج معالجے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیراعظم نے فردوس جمال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم آپ کے لئےدعا گو ہے، انشااللہ آپ کے علاج میں کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

مزید پڑھیں : سینئر اداکار فردوس جمال خطرناک مرض میں مبتلا

اس موقع پر اداکار فردوس جمال نے مزاج پرسی کرنے اور علاج سے متعلق یقین دہانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ نامور اداکار فردوس جمال سرطان کے مرض میں مبتلا ہیں اور ایک نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں