ہفتہ, جولائی 6, 2024
اشتہار

’وزیراعظم پی آئی اے کے جس جہاز میں گئے اس کی حالت قابل رحم تھی‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر نجکاری علیم خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کابینہ ارکان کے ہمراہ پی آئی اے کے جس جہاز سے سعودیہ گئے اس کی حالت قابل رحم تھی۔

ایک بیان میں علیم خان نے کہا کہ پی آئی اے کے پاس 33 جہازوں میں سے قابل استعمال صرف 21 ہیں، پی آئی اے کے موجودہ جہازوں کے حالت اس وقت قابل رحم ہے اور وزیراعظم کابینہ ارکان کے ہمراہ پی آئی اے کے جس جہاز سے سعودیہ گئے اس کی حالت قابل رحم تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہ ہونے سے قومی خزانے کو 850ارب نقصان ہوا، اسٹیل ملز، ریکوڈک جیسے منصوبوں کی نجکاری رکنے سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا اگر حکومت پی آئی اے کو اپنے پاس رکھے گی تو ائیر لائن بند کرنا پڑے گی، ملک کو نقصان پہنچانے میں ہر بندے نے حصہ ڈالا ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے بتایا کہ  اگست کے پہلے ہفتے میں روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے ایل او آئی جاری ہوگا، روزویلٹ ہوٹل کیلئے نجکاری، جوائنٹ وینچر، 99 سال کیلئے لیز پر دینے کے آپشنز موجود ہیں، پی آئی اے  کیلئے ریفرنس پرائس سے کم بولی موصول ہوئی تو نجکاری نہیں ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں