اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

‘اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دنیا کو سیلاب کے بعد بڑے انسانی المیے سے آگاہ کروں گا’

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب اور ملاقاتوں میں دنیا کو پاکستان میں بڑے انسانی المیے سے آگاہ کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ چند گھنٹے قبل نیویارک پہنچا ہوں ، یہاں دنیا کو پاکستان میں سیلاب کے بعد بڑے انسانی المیے سےآگاہ کروں گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اورملاقاتیں کروں گا، میں پاکستان کا مقدمہ ، مسائل پیش کروں گا ، ایسے مسائل پیش کروں گا جن پردنیا کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

یاد رہے وزیراعظم لندن میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد نیویارک پہنچے ، جہاں پاکستان کے سفیرمسعود خان اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب منیراکرم نے استقبال کیا۔

خیال رہے وزیراعظم تئیس ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ اجلاس کی سائیڈلائن پر مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں