کراچی : وزیر اعظم شہباز شریف کو مزار قائد آمد پر چاق و چوبند دستہ گارڈ آف آنر پیش کرے گا، جس کے لیے تمام انتطامات مکمل کر لئے گیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی مزار قائد آمد سے متعلق انتظامات مکمل کرلیے گئے ، وزیر اعظم کو گارڈ آف آنرپیش کرنے کیلئے چاق و چوبند دستے موجود ہے۔
اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری مزار قائد کے اطراف تعینات ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی مزار قائد حاضری کے پیش نظر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بوڈ کی ٹیمیں مزارقائد پہنچیں اور مشینری کی مدد سے سڑکوں کی صفائی شروع کردی اور مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ پر آنے جانے والی سڑکوں کو صاف کردیا گیا ہے۔
خیال رہے وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پرآج کراچی پہنچ رہے ہیں، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کراچی ایئر پورٹ پر شہباز شریف کا استقبال کریں گے۔
دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کریں گے ، جہاں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔