پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف 2 جولائی کو وسطی ایشیائی ممالک روانہ ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف 2جولائی کو وسطی ایشیائی ممالک روانہ ہوں گے، اس دوران تاجکستان اور قازقستان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وسطی ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے، ان کا دو ملکی دورہ 3 روزہ ہوگا، ان کے ہمراہ ایک وفد بھی وسطی ایشیائی ممالک پہنچے گا۔

،ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم دورہ سینٹرل ایشیا کے پہلے حصے میں 2 جولائی کوتاجکستان پہنچیں گے، وہ تاجک صدر امام علی رحمانوو کی دعوت پر تاجکستان کادورہ کریں گے۔

- Advertisement -

دورے کے دوران وزیر اعظم کی سراج الدین مہرالدین سےبھی ملاقات ہو گی اور دوشنبےمیں تاجک صدرامام علی رحمانوف سےبھی ملاقات کریں گے ، ملاقات میں افغانستان کی صورتحال،باہمی منسلک تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا،

تاجک رہنماؤں سےملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کےعالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہو گا، پاکستان اورتاجکستان دونوں ممالک کو افغانستان کی صورتحال اور افغان سرزمین دہشت گردی کیلئےاستعمال ہونےپر شدید تحفظات ہیں۔

وزیراعظم  دورہ وسطی ایشیاکےدوسرےحصے میں قازقستان جائیں گے، ان دورہ قازقستان 2 روزہ ہوگا، جہاں وہ آستانہ میں ہونیوالی شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں چینی صدر ،روسی صدر سمیت متعدد عالمی رہنمابھی شرکت کریں گے تاہم بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت مشکوک ہے۔

سائیڈلائنزپروزیر اعظم کی روسی وچینی صدورسمیت متعددعالمی رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے جبکہ آستانہ میں دیگر ممالک کی قیادت سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔

دورہ قازقستان میں وزیراعظم قازق صدر اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں