تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وزیراعظم شہباز شریف یوم یکجہتی کشمیر پر مظفر آباد جائیں‌ گے

وزیراعظم شہباز شریف اتوار 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفر آباد کا دورہ کریں گے وفاقی وزرا بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قابض بھارت کے تسلط سے آزادی کے لیے کوشاں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار 5 فروری کو پاکستان سمیت جہاں جہاں کشمیری بستے ہیں وہاں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف آزاد کشمیر میں مظفر آباد کا دورہ کریں گے۔

شہباز شریف کے اس دورے میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، سعد رفیق، قمر الزماں کائرہ، مرتضیٰ جاوید عباسی اور مولانا سعد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر اپنی کابینہ کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کریں گے۔ اس موقع پر شہباز شریف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اس حوالے سے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن تحریک آزادی کشمیر پر سب جماعتیں اکٹھی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اہم سب مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا بھر میں بلند کریں گے۔

Comments

- Advertisement -