اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ قطر سے قبل اہم بیان میں کہاہے کہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے تعلق کی تجدید ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قطر روانگی سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے بھائی شیخ تمیم بن حمدآل ثانی کی دعوت پرآج قطرروانہ ہورہاہوں، دورے سے دونوں ممالک میں دوستی اور بھائی چارے کے تعلق کی تجدیدہوگی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تاریخی دوطرفہ روابط کو اور بھی زیادہ موثراسٹرٹیجک تعلقات میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں
اپنے بھائی عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی دعوت پر آج قطر روانہ ہو رہا ہوں۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے تعلق کی تجدید ہوں گی۔ ہم اپنے تاریخی دوطرفہ روابط کو اور بھی زیادہ موثر سٹرٹیجک تعلقات میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 23, 2022
وزیراعظم نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ” کاروباری برادری سےملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقع سےآگاہ کروں گا ، جن میں قابل تجدید توانائی، فوڈ سیکیورٹی، صنعت وانفرااسٹرکچر کی ترقی، سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے شامل ہیں۔
کاروباری برادری سے ملاقاتوں میں، میں انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع کے بارے میں آگاہ کروں گا جن میں قابل تجدید توانائی، فوڈ سکیورٹی، صنعت و انفراسٹرکچر کی ترقی، سیاحت اورمہمان نوازی کے شعبے شامل ہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 23, 2022
انھوں نے مزید کہا کہ اس دورے کے تناظر کو سمجھنا اہم ہے، کورونا وبا کے بعد دنیا معاشی سست روی سے بحالی کی طرف جارہی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جیوپولیٹیکل کشیدگیوں نے طلب اوررسدکاعمل متاثرکیا، توانائی اورخوراک کی قیمتوں میں اضافے نے بھی مسائل میں اضافہ کیا ہے، مشترکہ چیلنجزمتقاضی ہیں کہ تعاون کی نئی راہیں ڈھونڈیں۔
اس دورے کے تناظر کو سمجھنا اہم ہے۔ کورونا وبا کے بعد دنیا معاشی سست روی سے بحالی کی طرف جا رہی ہے۔ جیوپولیٹیکل کشیدگیوں نے طلب اور رسد کا عمل متاثر اور توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے نے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔ مشترکہ چیلنجز متقاضی ہیں کہ تعاون کی نئی راہیں ڈھونڈیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 23, 2022