پیرس : وزیراعظم شہباز شریف نے نئے عالمی مالیاتی معاہدے پرسربراہی اجلاس بلانے پرفرانسیسی صدر کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے سربراہی اجلاس میں دعوت اور پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی فرانس کے صدر سے ملاقات ہوئی، ملاقات نئےعالمی مالیاتی معاہدے کے موضوع پر سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
وزیراعظم نے نئے عالمی مالیاتی معاہدے پرسربراہی اجلاس بلانے پرفرانسیسی صدر کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے سربراہی اجلاس میں دعوت اور پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے ترقی پذیر ممالک کیساتھ مالیاتی انصاف پر مبنی نظام کی طرف جرات مندانہ قدم اٹھایا، ترقی پذیر ممالک کووسائل کی عدم دستیابی اور قرض ادائیگیوں کےبوجھ اورترقی کے مسائل درپیش ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مالیاتی معاہدے کے تحت قرض میں ڈوبے ترقی پذیرممالک کی مددوقت کی ضرورت ہے کیونکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات نے ترقی پذیر ممالک کومزیدمشکلات سے دو چار کیا ہے۔
وزیراعظم نے فرانسیسی صدر سے گفتگو میں کہا کہ اہم مسئلے پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئےآپ نے اہم کاوش کی، فرانسیسی صدر نے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کاشکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ دلچسپی کے امور پر رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔