بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف مشکل فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے کرنے کے خواہاں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل فیصلوں میں مشاورت کیلئے اتحادیوں کو وزیراعظم ہاؤس بلا لیا، جس میں مستقبل کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مشکل فیصلے مشاورت سے کرنے کے خواہاں ہیں ، اس سلسلے میں شہباز شریف نے اتحادیوں کو وزیراعظم ہاؤس بلا لیا۔

وزیراعظم نے اتحادی رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کر لیا ، جس میں وہ اتحادی رہنماؤں کو اہم قومی معاملات پر اعتماد میں لیں گے۔

اس دوران وزیراعظم حکومت اتحادیوں کی مشاورت سے مستقبل کی حکمت عملی طے کریں گے جبکہ اتحادی رہنماؤں کو وزیراعظم قوم سے خطاب میں اٹھائے گئے نکات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

خیال رہے حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 روپے اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کی اکثریت نے فوری الیکشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے فوری الیکشن کرائے چاہئیں کیونکہ بجٹ اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے پارٹی کی عوام میں غیر مقبول فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے سینیئر رہنماؤں کی اکثریت کا موقف ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کیں تو یہ پارٹی کیلیے سیاسی خودکشی ہوگی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ اس حوالے سے وزیراعظم کا کسی حتمی فیصلے کیلیے اتحادیوں کی بیٹھک بلانے پرغور کر رہے ہیں، جس میں بجٹ سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی اور آئندہ 2 دن میں اسمبلیاں تحلیل کرنے یا مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں